تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:59

کے ایم سی 38 کروڑروپے کی نادہندہ ہے،پیٹرولیم ڈیلر

آج نیوز - آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزکا کہنا ہے کہ شہر کے اٹھارہ ٹاوٴنز سمیت کے ایم سی پر اڑتیس کروڑ روپے کے واجبات ہیں، ایک ہفتے میں پچاس فیصد ادائیگی نہ کی گئی تو فراہمی مکمل بند کر دی جائے گی۔آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی اشین کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ کراچی کے اٹھارہ ٹاوٴن سمیت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن پرچار ماہ کے اڑتیس کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔ ان اداروں کو ایک ہفتے کی مہلت دی جارہی ہے، اگر پچاس فیصد ادائیگی نہ کی گئی تو ان اداروں کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ واجبات کی عدم وصولی کے باعث رقم کی کمی کا سامنا ہے، جس سے ڈیلرز شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سی این جی کی تین روزہ بندش بلاجواز ہے۔ اس سے عوام کے ساتھ کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔ انھوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے اپیل کی کہ سندھ میں دو روزہ بندش کا پلان بحال کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.