6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:59
کراچی میں اوپن لیٹر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
جیو نیوز - کراچی …کراچی پولیس نے اوپن لیٹر پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلانے والوں کی 18 اپریل تک گاڑیاں اپنے نام کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لئے اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مالکان پریشانی سے بچنے کے لئے 18 اپریل تک گاڑیاں اپنے نام کروا لیں۔ اس تاریخ کے بعد جو افراد اوپن لیٹر پر گاڑیاں چلائیں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گئی۔