6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:20
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
آج نیوز - ملک کے بیشترحصوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔تاہم کل اتوارسے بلوچستان کے اکثرمقامات پربارش کا نیاسلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہا،تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے یہی صورتحال برقرار رہے گی جبکہ کل اتوارسے بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے،گزشتہ سب سے زیادہ گرمی بے نظیرآباد میں پڑی، جہاں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،سب سے کم درجہ حرارت مری میں سترہ سینٹی گریڈ رہا،جبکہ اسکردواٹھارہ،گلگت چوبیس،کوئٹہ ستایئس،اسلام آباد،مظفرآباد اٹھائیس، پشاوراکتیس،لاہور بتیس،ملتان پنتیس،کراچی چھتیس اورحیدرآباد میں درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اسلام آباد میں گزشتہ روزپولن کی مقدارآٹھ سو اٹھارہ فی مکعب میٹررہی۔