6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:59
کراچی: امیدوار فیصل سبزواری کی ریٹرننگ افسر سے تلخ کلامی
آج نیوز - کراچی میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کا سلسلہ جاری رہا۔ایم کیو ایم کے امیدوار فیصل سبزواری کی ریٹرننگ افسر اکرام الرحمن سے تلخ کلامی ہوگئی۔نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ سمیت دس امیدواروں نے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کردیا۔سماعت کل ہوگی۔سٹی کورٹ کراچی میں امید واروں کی سکروٹنی کا عمل چھٹے روز بھی بجلی کی آنکھ مچولی میں جاری رہا،گرمی میں اضافے کا اثر شائد ریٹرننگ افسران اور وہاں موجود امیدواروں پر بھی ہوا۔شائد یہی وجہ تھی کی ایم کیو ایم کے امیدوار فیصل سبزواری اور ریٹرننگ افسر اکرام الرحمن کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ۔بات بڑھی تو فیصل سبزواری ڈسٹرکٹ سیشن جج شاہد شفیق کے پاس جا پہنچے جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے فیصل سبزواری کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے این اے دو سو پچاس سے سابق سٹی ناظم نعمت خان ایڈوکیٹ کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے۔میڈیا سے بات چیت میں سابق سٹی ناظم نے کہا کہ پرویز مشرف لاپتہ افراد اور بلوچستان کی خراب صورتحال کے ذمہ دار ہیں ۔نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ سمیت دس افراد نے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا ہے۔