تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:59

ملک سے کرپشن کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، عمران خان

جیو نیوز - کراچی…پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ،الیکشن والے دن گھر گھر جا کر لوگوں سے اُن کی رائے لیں گے۔کراچی میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہر کے تاجر اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حقیقی لیڈر وہ ہے جو خود کھراا ہواور جھوٹ نہ بولے، کراچی کے حالات بہت خراب ہیں اور بے امنی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم اور کابینہ ایماندار ہوگی، کرپشن خود ختم ہوجائے گا، اقتدار میں آکر 90 دن میں کرپشن ختم کرینگے،انہوں نے کہا میں وعدہ کرتا ہوں اگر اقتدار میں آیا تو نہ خود فائدہ اٹھاوں گا اور نہ رشتہ داروں اور کابینہ کوفائدہ اٹھانے دوں کا، عوام انتخابات میں ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جن کی جائیدادیں ملک سے باہر ہوں، تحریک انصاف اقتدار میں آکر 90 دن میں لوڈ شیڈنگ کم کرکے دیکھائے گی،ان کا کہنا تھا کہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے جہاں باہر سے پیسہ آئے گا اور لوگ ملازمیتں کرنے پاکستان آئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.