6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:39
چیمپیئنزٹرافی :بھارت کے30 ممکنہ کھلاڑیوں کااعلان
آج نیوز - چیمپیئنزٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بھارت کے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا ناموں کا اعلان کردیا گیا، سہو اگ، ظہیر خان اورہربھجن سنگھ جگہ نہ بناسکے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کئی بڑے ناموں کا شامل نہیں کیا گیا، وریندر سہواگ اورظہیر خان اپنی کاکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر نہ کرسکے۔ جبکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریزکے لیے مدعو کیئے گئے ہربھجن سنگھ بھی ون ڈے اسکواد میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ البتہ عرفان پٹھان کی واپسی ہوگئی ہے۔ اسپنرپرویز رسول کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے میندر سنگھ دھونی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انگلینڈ میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہیں جہاں ان کا مقابلہ پندرہ جون کو ہونا ہے۔