تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:39

کراچی:پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن میں 20 افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

جیو نیوز - کراچی …کراچی ایسٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 20 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت کے مطابق اس کارروائی میں بدنام زمانہ ملزم فیصل عرف ڈکیت ،وسیم سیال عرف بہاری اور اس کا ساتھی محمد سلیم جو کہ پولیس کو قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار شدگان کے قبضے سے 18 ٹی ٹی، 3 کلاشنکوف رائفل ،چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور سینکڑوں گولیاں بر آمد ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.