6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:50
کراچی :میٹرک بورڈ آفس کل رات 11بجے تک کھلا رہے گا
آج نیوز - کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے لئے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کے لئے بورڈ آفس کل رات گیارہ بجے تک کھلا رہے گا،سکیورٹی کے خدشات کے باعث ایک امتحانی مراکز تبدیل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ کراچی میں میٹرک امتحانات کے لئے بڑی تعداد میں طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوسکے ہیں،اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات نعمان احسن کا کہنا ہے کہ ایڈ مٹ کارڈ جاری کرنے کیلئے آفس اتوار کی شب رات گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلدیہ میں ایک امتحانی مراکز بھی تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر امتحانی مراکز میں خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحان آٹھ اپریل سے شروع ہو رہے ہیں۔ ثانوی بورڈ کے چیئرمن کے تحت تین لاکھ سترہ ہزارچار سو سات امیدوار اس مرتبہ امتحان میں شریک ہونگے۔جس کے لئے دو سو تئیس امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اور طلبا کے لئے ایک سو سترہ مراکز بنے ہیں جبکہ طالبات کے لئے ایک سوچھ مراکز موجود ہیں۔