6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:54
خورشید شاہ کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل نہ ہوسکی
آج نیوز - سکھر میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔سید خورشید شاہ کے کاغذات کی جانچ پڑتال آج بھی مکمل نہ ہوسکی.سابق وزیرسید خورشید احمد شاہ پر لگنے والے بائیس اعتراضات کے جوابات ان کے وکیل نے جمع کرائے، جس پر مخالف وکیل کی جانب سے جوابات تفصیل سے پڑھنے کیلئے مہلت مانگی گئی تو ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے کل تک کی مہلت دیدی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر جام سیف اللہ دھاریجو پر جعلی ڈگری کا اعتراض سامنے آیا جس پر ریٹرنگ آفیسر نیکل تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نعمان اسلام شیخ کو بھی پانچ اعتراضات کا سامنا کرنا پڑا جن میں ان کی کرن شوگر مل پر پونے چار کروڑ کے بقایاجات اور سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے کے اعتراضات بھی شامل ہیں۔ آج متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ممبر اشفاق منگی کے کاغذات نامزدگی درست قراردے کر منظورکرلئے گئے۔