6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:3
پیرو:موسلہ دھاربارش،2 افراد ہلاک،درجنوں مکانات تباہ
آج نیوز - پیرو میں موسلہ دھار بارش کے بعد سیلاب سے دو افراد ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔موسلہ دھار بارشوں کے باعث نواحی ضلعے کے دریاوٴں میں طغیانی آگئی، سڑکوں اور گلیوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، صرف ایک شہر میں چالیس مکانات گرگئے ہیں، شہر کا سب سیبڑا کالج بھی زیر آب آگیا ہے، کئی علاقوں کا زمینی رابطہ کٹ گیا ہے۔ وسطی شہر چھوٹا میں دو افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید چھ افرادلاپتہ ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتنا بدترین سیلاب اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔