7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:0
الیکشن کمیشن کو امیدواروں کیخلاف 63 شکایات موصول
آج نیوز - الیکشن میں حصہ لینا ایسان نہیں،،امیدواروں کے سر پر ایک کے بعد ایک تلوار لٹکنے کا سلسلہ جاری ،،الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملک بھر سے امیدواروں کیخلاف تریسٹھ شکایات موصول ہو گئیں، تمام شکایات ریٹرننگ افسران کو ارسال کی جارہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کو امیدواروں کیخلاف ملک بھر سے تریسٹھ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء چوہدری نثار کے خلاف بھی شکایت آئی ہے۔ چوہدری نثار کیخلاف شکایت محمد شفیق خان نے درج کرائی، اسی طرح سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عدم ادائیگی کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایک پروجیکٹ کیلئے پرویزمشرف نے بیس کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔ پرویزمشرف کے خلاف شکایت راولپنڈی کے رہائشی سردار محمد اکرم نے درج کرائی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری کیخلاف قبضے کی شکایت دی گئی ہے۔ سابق وزیر نذرمحمد گوندل کیخلاف مرضی کے پولنگ اسٹیشن کیلئے اثر ورسوخ استعمال کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ فیصل آباد کے سابق ایم پی اے رانا محمد شفیق پر کرپش کا الزام لگایا گیا ہے۔ این اے ایک سو نو کے امیدوار محمد عمران پر ٹیلی فون پر دھمکیوں کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ چوہدری یاسین کے خلاف پولنگ اسٹیشن تبدیل کرنے کے لیے اثرورسوخ استعمال کرنے، سعید احمد خان این اے ایک سو ستر کیلئے نااہل کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی تمام شکایات متعلقہ ریٹرننگ افسران کو ارسال کی جا رہی ہیں۔