تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:32

نوازشریف کے کاغذات منظور، چوہدری نثار کے مسترد

آج نیوز - لاہور کے حلقہ ایک سو بیس سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، ٹیکسلا کے حلقہ سے چوہدری نثار کے کاغذات کو مسترد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ ایک سو بیس سے نواز شریف کے خلاف مختلف شخصیات کی جانب سے آٹھ اعتراضات داخل کرائے گئے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف مشرف کے ساتھ ڈیل کر کے بیرون ملک گئے، نواز شریف پر ناجائز قبضے کا بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا جبکہ ایک اعتراض گزار کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے، وہ صادق اور امین نہیں لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔ جس پر ریٹرننگ افسر نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ آج ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر تمام اعتراضات کو مسترد کردیا اور نواز شریف کے لاہور کے حلقہ ایک سو بیس سے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا ہے۔ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظورہونے پر وہاں پر موجود ن لیگ کے حامیوں نے نواز شریف کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ دوسری جانب ٹیکسلا کے حلقہ این اے ترپن سے سابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ چوہدری نثار نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی درست تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں جس کی بنا پر ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.