7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:38
حنا ربانی کھر کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
آج نیوز - حنا ربانی کھر نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ مظفر گڑھ سے ان کے والد نور ربانی کھر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ سابق وزیرخارجہ نے اچانک الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب ان کے والد نور ربانی کھر مظفر گڑھ سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ حنا ربانی کھر مخصوص نشست پر پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے والد کے ساتھ متبادل امید وار کے طور پر رہی ہیں۔ دوسری جانب ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات پر اعتراض لگاتے ہوئے ان سے جائیداد اور نکاح نامے کی دستاویزات طلب کی ہیں۔