تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:59

ڈیوس کپ ورلڈگروپ: سربیا اور کینیڈا نے میچز جیت لئے

آج نیوز - ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کوارٹر فائنل کے ڈبلز میچ میں سربیا نے امریکہ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ کینیڈا نے بھی طویل ڈبلز میچ میں اٹلی کوہرا دیا۔ امریکہ کے شہر بوائس میں جاری ورلڈ گروپ کوارٹر فائنل کے ڈبلزمیچ میں نیناد زیمونچ اور ایلیجا بوزول جاچ پرمشتمل سربین پئیرنے امریکہ کے باب اور مائیک برائن کی ورلڈ نمبر ون ڈبلز ٹیم کوسخت مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنے ملک کودوایک کی برتری دلادی۔ سربیا نے پانچ سیٹس کے سخت مقابلے کے بعد سات چھ، سات چھ، پانچ سات، چار چھ اور پندرہ تیرہ کے اسکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔ برائن برادرز تین مواقعوں پر فتح سے صرف دو پوائنٹس دور تھے لیکن سربین جوڑی ان کی جیت کی راہ میں حائل ہوگئی اور چارگھنٹے تئیس منٹ کی جدوجہد کے بعد میچ اپنے نام کرلیا۔ ادھر وینکوور میں کھیلے جانے والے ایک اور کوارٹر فائنل میں کینیڈا نے میراتھن ڈبلز میچ میں اٹلی کوشکست دے دی۔ کینیڈ اکے ڈینئیل نیسٹراور واسک پوسپی سل کی جوڑی نے اٹلی کے فیبیوفوگنینی اور ڈینئیل براسیالی کے پئیرکوپانچ سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔ ساڑھے چارگھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں کینیڈا نے چھ تین، چھ چار، تین چھ، تین چھ اورپندرہ تیرہ سے فتح سمیٹتے ہوئے دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ کینیڈا آخری دن ایک ریورس سنگلز جیت کر پہلی بار ورلڈ گروپ کے سیمی فائنل میں جگہ بناسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.