تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:43

پاکستان نے انڈر16 بوائز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

آج نیوز - پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر انڈر سکسٹین بوائز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سنگاپور میں کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے مات دی۔ پاکستانی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیا کو چھ گول سے آوٹ کلاس کیا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں جاپان کوپانچ کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی تھی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش نے آئندہ سال چین میں ہونے والے دوسرے یوتھ اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.