تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:34

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت ختم

آج نیوز - کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت ختم،الیکشن کمیشن ایف پاکستان نے ملک بھر سے موصول ہونیوالے چوبیس ہزار چورانوے کاغذات جانچ پڑتال مکمل کرنے کے بعد ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیئے ہیں،اڑتالیس گھنٹوں میں امیدواروں کی تمام تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کردی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کل سے ہوگی جو دس اپریل تک جاری رہے گی۔عام انتخابات دوہزار بارہ کیلئے ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے بعد اسکروٹنی کا عمل بھی مکمل ہو گیا،الیکشن کمیشن نے موصول ہونے والے چوبیس ہزارچورانوے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیئے،ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن میں ایک بھی کاغذات نامزدگی موجود نہیں ہے،کاغذات کی ابتدائی جانچ پڑتال احتساب بیورو،فیڈرل بورڈ آف روینیو،نادرا اور اسٹیٹ بینک ایف پاکستان کے تعاون سے مکمل کی گئی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد پیر سے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کا سلسلہ شروع ہو گا جو دس اپریل تک جاری رہے گا،اپیلوں پر انتخابی ٹربیونلز سترہ اپریل تک فیصلہ سنائے گی اور امیدوار اٹھارہ اپریل تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کہتے ہیں امیدواروں کی تفصیلات آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرجاری کردی جائیں گی۔ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.