تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:2

ملکی خوشحالی کیلئے تعلیم وصحت کی سہولتیں عام کرناضروری ہے ، شجاعت

جیو نیوز - لاہور…پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک کو خوشحال بنانے کے لئے ضروری ہے تعلیم اورصحت کی سہولتیں عام ہوں ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو ،یہ باتیں انہوں نے مسلم لیگ ق کے 7 نکاتی منشور پیش کرنے کے دوران کیں۔مسلم لیگ ہاوٴس لاہور میں منشور پیش کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بھی مکمل پروگرام دیں گے، انسداد دہشت گردی کیلئے قانون سازی ،غربت کے خاتمے کے لیے قومی کمیشن اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثراقدامات کیے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہنا تھا کہ ریٹرننگ افسرون کو ایسے سوال نہیں پوچھنے چاہئیں جن سے سیاستدانوں کی بے عزتی ہو۔مشاہد حسین سید کاکہناتھا کہ ملکی و قومی سلامتی ، میڈیا کو تحفظ دینیاورمسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس تجاویز دی گئی ہیں۔سینیٹر ایس ایم ظفر کاکہنا تھا کہ قائد اعظم کے سوا ہمارا کوئی لیڈرنہیں ملک کو درپیش مسائل کو دیکھتے ہوئے منشوربنایا،ہمارے منشور میں ملک سے کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کا مکمل حل ہے۔مسلم لیگ ق کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے تعاون کیا تو ملکی خوشحالی کا یقین دلاتے ہیں، ریٹرننگ افسر وں کو چاہیئے کہ آئین کے آرٹیکل 62۔63 کو نظر انداز کر دیں۔ اس کی تشریح ہر کسی کے لئے مختلف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.