7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:40
گوجر خان :راجہ پرویز اشرف کے کاغذات مسترد
آج نیوز - سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے گوجر خان سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے،بیٹے کو الیکشن لڑنے کا حق مل گیا،چوہدری نثارعلی خان کے بھی کاغذات نامزدگی ایک حلقہ سے منظور،ٹیکسیلا سے مسترد کر دیئے گئے ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کے کراچی کے بعد اسلام آباد سے بھی کاغذات مسترد ہوگئے،چترال سے منظور کرلئے گئے،این اے اکاون گوجرخان سے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے کاغذات نامزدگی رینٹل پاور کیس میں ملوث ہونیکی وجہ سے مسترد کیے گئے،راجہ پرویز اشرف کے حلقہ انتخاب سے ان کے صاحبزادے راجہ خرم پرویزکے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں ،اسی حلقہ سے چوہدری ریاض بی اے کی اصل ڈگری پیش نہ کرنے کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد کرابیٹھے، این اے باون سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نثارعلی خان کے کاغذات نامزدگی ہائیرایجوکیشن کمیشن کی طرف سے تصدیق شدہ تعلیمی اسناد پیش کرنے کے بعد منظورکرلیے گئے جبکہ این اے تریپن سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے،ریٹرننگ افسر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پرخفیہ شادی کے اعتراضات کاغذات نامزدگی منظوری کے بعد اٹھانے کے باعث مسترد کردیئے،سابق صدر پرویز مشرف کے اسلام آباد کے این اڑتالیس سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ،،ان کے کاغذات آئین کی پامالی کے الزامات کی وجہ سے مسترد کئے گئے ہیں،اسلام آباد کے حلقہ این اے اڑتالیس سے مسلم لیگ ن کے امیدوارانجم عقیل اورپی پی چھ راولپنڈی سے چوہدری آصف،این اے چون سے پیپلزپارٹی کے امیدوار زمردخان ،لیگی امیدوار ملک ابرار،پی پی چھ سے سرفرازافضل،پی پی پانچ سے انجنیئرقمرالاسلام اورپی پی چودہ سے راجہ وحید کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے ہیں۔