تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:53

ای سی پی :ڈاکٹرظفرکو سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم

آج نیوز - الیکشن کمیشن نے ڈاکٹرظفرقادرکوکل تک سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے ،،ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کہتے ہیں،انتخابات کے بعد دھوکہ دینے امیدواروں کو نااہل قراردیں گے۔الیکشن کمیشن نے ڈاکٹرظفرقادرکوکل تک سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے امیدواروں کے مالی گوشواروں کا جائزہ لینے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسرجنید اکرم کی خدمات مانگ لی ہیں،ڈپٹی سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی منظوراورالیکشن جیتے کے بعد بھی دھوکہ دینے والے امیدواروں کو نااہل قراردیں گے ،سیکروٹنی کا عمل انتخابات بعد بھی جاری رہے گا،ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان نے کہا ہے کہ جانبدارلوگوں کو اہم عہدوں پر تعینات نہ کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.