7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:53
انتخابی مہم کیلئے زیادہ وقت دیا جاتا تو بہتر تھا، عمران خان
جیو نیوز - کراچی…پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے زیادہ وقت دیا جاتا تو بہتر تھا ،ان کی جماعت کا مقابلہ دو حکمراں جماعتوں کے ساتھ ہے ۔کراچی میں میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ مک مکا پر یقین نہیں رکھتے پورے ملک میں امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ ان کا فوکس پنجاب پر ہے وہاں جیتیں گیں تو حکومت بنائیں گے۔