7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:56
بیورکریسی میں ردو بدل کا مرحلہ جلد مکمل ہوجائیگا ،نجم سیٹھی
آج نیوز - نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بیوروکریسی اور پولیس میں ردوبدل کا کام اگلے چند روز میں مکمل کرلیا جائیگا،ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین چار روز میں بسنت منانے یا نہ منانے کا فیصلہ بھی ہوجائیگا۔لاہور میں گورنمنٹ کالج کی اوول گراؤنڈ میں اولڈ راوینز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت شفاف ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنائے گی،پنجاب میں بیوروکریسی اور پولیس میں ردوبدل کیا جارہا ہے،،،ڈی پی اوز،،آر پی اوز ،کمشنرز اور ڈی سی اوز کے بھی تبادلے کرینگے۔نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس وسائل کی کمی نہیں،ان وسائل کے اندر رہتے ہوئے غریب اور مستحق لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے،انہوں نے کہا کہ بسنت منانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے،اگلے تین چار روز میں بسنت منانے یا نہ منانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔