تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:34

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات جاری

آج نیوز - سندھ بھر میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، کراچی میں سینکڑوں طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کے باعث ان کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں آج کمپیوٹر سائنس کا پرچہ ہو رہا ہے، کراچی میں دو سو تئیس امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے چوالیس حساس ہیں۔ سیکڑوں طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کے باعث ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ طلبہ اور ان کے والدین ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کے باعث پریشانی کے عالم میں دفاتر کے چکر کاٹتے رہے۔ کئی علاقوں میں سینٹر ہی دس بجے کے قریب کھلے ہیں جہاں پرچہ تا خیر سے شروع ہونے کی شکایات ہیں، رہا سہا کام بارش نے پورا کردیا، بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی اکثر امتحانی مراکز پر بجلی بند ہوگئی، طلبا کو اندھیرے میں پرچے دیناپڑے۔ بارش کے باعث پرائیوٹ اسکول ایسو سی ا یشن نے چیئرمین میٹرک بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ آج شام ہونے والا انگریزی کا پرچہ ملتوئی کردیا جائے۔سکھر ریجن کے چار اضلاع میں ایک سو بانوے امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں ایک لاکھہ سے زائد امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔ امتحانی مراکز میں نقل کی شکایت پر چیئرمین بورڈ غلام مجتبیٰ شاہ نے خود چھاپے مارمتحانات میں نقل کی روکنے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.