تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:33

کراچی :نویں کاپرچہ دیتے ہو ئے 12ویں کا طالب علمپکڑا گیا

جیو نیوز - کراچی…کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات شروع ہوگئے، تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144نافذ ہے،نیوکراچی میں بارہویں جماعت کا طالب علم نویں جماعت کے طالب علم کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے پکڑا گیا۔کراچی ثانوی بورڈ کے تحت آج نویں جماعت کا کمپیوٹر سائنس کاپرچہ شیڈو ل کے مطابق نو بجے شروع ہوا۔گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نیو کراچی نمبر دو میں بارہویں جماعت کا طالب علم نویں جماعت کا پرچہ دیتے ہوئے پکڑا گیا،پکڑا جانے والا طالب علم اکیلے کمرے میں بیٹھ کر پرچہ حل کرنے میں مصروف تھا۔ قانون کے تحت زخمی طالب علم کا پرچہ جونیئر اسٹوڈینٹ دے سکتا ہے۔دوسری جانب شہر میں صبح شروع ہونے والی بارش کے بعد بیشتر امتحانی مراکز بجلی سے محروم رہے جس سے طلباء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔تمام امتحانی مراکزپر دفعہ 144نافذ ہے۔کراچی میٹرک بورڈکے تحت شہر میں223امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 50کو انتہائی حساس قراردیاگیا۔ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق لڑکیوں کیلئے 106 اور لڑکوں کے لیے 117 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں تین لاکھ 17ہزار امیدوار شرکت کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.