تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:4

الیکشن کمیشن: مزید11 سابق پارلیمنٹیرینز کی ڈگریاں جعلی قرار

آج نیوز - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید گیارہ سابق پارلیمنٹیرینز کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیدیا،متعلقہ اراکین کیخلاف ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کرنے کا حکم، مکیش کمار اور روبینہ عرفان کی ڈگریاں درست قرار دیدی گئیں ۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے سترہ سابق اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی جس کے بعد سابق سینیٹر ریحانہ یحیٰی بلوچ ، اسرار اللہ زہری اور محبت خان مری کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیدیا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خاور حیات ، سیمل کامران ، شمائلہ رانا ، شبانہ خان ، رانا اعجاز احمد لون ، بشیر احمد خان ، پتمبرسوانی، نوابزادہ طارق مگسی اور میر نادر مگسی کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیدیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق مکیش کمار چاولہ اور روبینہ عرفان کی ڈگریوں کی تصدیق کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جن سابق اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی ہیں ان کے خلاف مقامی عدالتوں کو کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے،ان کیخلاف فوجداری مقدمات چلائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.