تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:33

پنجاب:خسرہ تاحال بے قابو،مزید82بچے مرض کا شکار

آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرے کے مرض پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا،صوبے بھر میں اڑتالیس گھنٹوں میں مزیدبیاسی بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اڑتالیس گھنٹوں کے دوران لاہور ،گوجرانوالہ،فیصل آباد،راجن پور،جھنگ،راولپنڈی،گجرات،اور مظفرگڑھ سمیت دیگر اضلاع میں مزید بیاسی بچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،چار ماہ میں متاثرہ بچوں کی مجموعی تعدادآٹھ ہزار دو سو دس تک جاپہنچی ہے،صوبے بھر میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد سینتیس جبکہ لاہور میں چھبیس ہو گئی ہے،اس وقت لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں خسرے کے مرض میں مبتلا پچاس بچے زیرعلاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.