تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:45

قومی بلائنڈ ٹی 20ٹورنامنٹ بہاولپور نے جیت لیا

آج نیوز - بہاولپور نے آزاد کشمیر کو بتیس رنز سے شکست دیکر پی سی بی قومی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔لاہور میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کے فائنل کا ٹاس بہاولپور نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ایک سو اسی رنز بنائے۔ ظفر اقبال اسی رنز بنا کر نمایاں رہے۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں آزاد کشمیر ایک سو اڑتالیس رنز بناسکی۔امتیاز علی نے پچپن رنز بنائے۔اس موقع پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلنے آرہی ہے جس کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب اس ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانیوالے کھلاڑیوں میں سے کیاجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.