8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:3
حافظ آباد :مکان کی چھت گرنے سے 20 افراد زخمی
آج نیوز - حافظ آباد کے نواحی گاوٴں چھنی کریم داد میں مکان کی چھت گرنے سے باراتیوں سمیت بیس افراد زخمی ہو گئے۔چھنی کریم داد میں ریاض احمد نامی شخص کی بیٹی کی بارات آئی ہوئی تھی جسے چھت پر چڑھ کر دیگر خواتین اور محلے دار دیکھ رہے تھے کہ اچانک چھت گرگئی۔ حادثے کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوگئے۔ خمیوں میں عظمیٰ، کوثر بی بی، شگفتہ، یاسمین، سمیرا، رحمت، آسیہ ہاشمی، نور احمد اور دیگر شامل ہیں۔ جنہیں ریسکیو ون ون ٹوٹو کے عملے نے ملبے کے نیچے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔