8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:9
چیئرمین ایف بی آرعلی ارشد حکیم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ
آج نیوز - چیئرمین ایف بی آرعلی ارشد حکیم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی ارشد حکیم کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تعیناتی منسوخ کرتے ہوئے علی ارشد حکم کو بطورچیئرمین کام کرنے سے روک دیا ہے،واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبراقبال نے علی ارشد حکیم کی تعیناتی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون کے مطابق چیئرمین کی تعیناتی کیلئے اشتہارنہیں دیاگیا،اس غیرقانونی تقرری کو منسوخ کیا جائے۔