تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:13

پریزیڈنٹ ون ڈے کپ :حبیب بینک نے پی آئی اے کو ہرادیا

آج نیوز - پریزیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حبیب بینک نے پی آئی اے کو دلچسپ مقابلے کے بعد ستائیس رنز سے شکست دے دی۔ یونس خان اور شعیب ملک نے سینچریاں اسکور کیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حبیب بینک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر تین سو اکتیس رنز بنائے۔ یونس خان ایک سو ایک اوراحمد شہزاد اٹھتررنزبناکرآوٹ ہوئے۔ اسد شفیق نے چھیترگیندوں پربانوے رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ جبکہ شاہد آفریدی پندرہ گیندوں پر انتالیس رنز بناکر پویلین لوٹے۔ جواب میں پی آئی اے نے بھر پور جواب دیتے ہوئے اننچاس ویں اوور میں تمام وکٹوں پر تین سو چار رنزاسکور کیے۔ شعیب ملک چھیتر گیندوں پرایک سو آٹھ بنانے کے باوجود اپنی ٹیم کو نہ جتواسکے۔ عبدالرحمن اور احسان عادل نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ گڑھی خدا بخش اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک نے واپڈا کو تین رنز سے ہرایا۔ قذافی اسٹییڈیم لاہور میں نیشنل بینک نے پورٹ قاسم کو نو کوٹوں سے شکست دی۔ کامران اکمل نے ایک سو بتیس اورخرم منظور نے چورانے رنز بنائے۔ ملتان میں سوئی ناردرن گیس نے زرعی ترقیاتی بینک کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.