تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:43

شاہ زیب قتل کیس:مزید گواہوں کے بیانات کل ریکارڈ کئے جائینگے

آج نیوز - شاہ زیب قتل کیس میں استغاثہ نے ایک گواہ کو ترک کر لیا, مزید گواہاں کے بیانات کل ریکارڈ کئے جائیں گے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کی عدالت کے رو برو ہوئی آج ہونے والی سماعت کے موقع پر استغاثہ نے ایک گواہ کامل عرف کامران صدیقی کو پیش کیا گیا، جہاں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ وہ اس گواہ کوضروری نہیں سمجھتے ہیں لہذا وہ اس گواہ کو ترک کرنا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے استغاثہ کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کاحکم دیتے ہوئے گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جبکہ دوسرے گواہ کے بارے میں عدالت کو بتایا گیا کہ دانش دوستانی آج ہی بیرون ملک سے پہنچا ہے اور وہ کل اپنا بیان ریکارڈ کرائے گے جس کے بعد عدالت ن یسماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو کل طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.