8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:50
ای سی پی:موصولہ کاغذات نامزدگی کی تعداد 27 ہزار4 سو ہوگئی
آج نیوز - الیکشن کمیشن کو جانچ پڑتال کے بعد مزیدتین ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی وصول، مجموعی تعداد ستائیس ہزار دو سو چار ہو گئی ہے،اسلام آباد پولیس نے انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان موصولہ کاغذات نامزدگی کی مجموعی تعداد ستائیس ہزار دو سو چار ہو گئی ہے، کاغذات نامزدگی کی نئی تفصیل سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد جاری کی گئی ہے،کمیشن نے چوبیس ہزار چورانوے کاغذات کی سکروٹنی مکمل کرنے کادعوٰی کیا ہے ،دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے عام انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ہے جو کل نگران وزیر اعظم کو پیش کیا جائے گا،اسلام آباد پولیس نے آزاد کشمیر پولیس سے دوہزار،رینجرز سے ایک ہزار اور آٹھ ایف سی اہلکار بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ فوج سٹینڈ بائی رہے گی،اسلام آباد میں چوبیس پولنگ اسٹینشز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔