8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:54
ایاز امیر کے کاغذات مسترد کرنے پرریٹرننگ افسرکو نوٹس
آج نیوز - الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل بینچ نے ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر ریٹرننگ افسر این اے ساٹھ چکوال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس اپریل تک ریکارڈ طلب کرلیا۔ پی پی گیارہ سے اے پی ایم ایل کے نصراللہ جرال کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیالاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں قائم جسٹس روٴف شیخ اور جسٹس مامون الرشید پر مشتمل راولپنڈی میں قائم دو رکنی الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے این اے ساٹھ سے ن لیگ کے امیدوار ایاز امیر اور پی پی گیارہ سے نصراللہ جرال کی اپیلوں کی سماعت کی، بینچ نے ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر ریٹرننگ افسر این اے ساٹھ چکوال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس اپریل تک ریکارڈ طلب کر لیا۔بینچ نے شکایت کنندہ کو بھی پیش ہونے کا حکم دیاہے، این اے ساٹھ کے ریٹرننگ افسر نے ن لیگ کے امیدوار ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے،ٹربیونل نے پی پی گیارہ سے آل پاکستان مسلم لیگ کے نصراللہ جرال کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ،ٹربیونل کو ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف مزید چار امیدواروں کی اپیلیں موصول ہوگئی ہیں، جن میں شوکت عزیز بھٹی،وقاص محمد خان، طارق محمود خان اور بینش سکندر شامل ہیں۔دس اپریل تک امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرسکتے ہیں اور شہری بھی کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔