تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:3

نئی حد بندیاں:ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

آج نیوز - سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں نئی حد بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ایم کیوایم کی جانب سینئی حد بندیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فاروق علی شاہ پر مشتمل بینچ نے کی. سماعت کے موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حدبندیاں سپریم کورٹ کے حکم پر کی گئیں اور الیکشن کمیشن ایک مکمل بااختیار ادارہ ہے۔ جب چاہے انتخابی حلقوں کی تبدیلی کرسکتا ہے ایم کیو ایم کا موقف تھا کہ الیکشن کا عمل شروع ہوجانے پر حلقہ بندیوں اور حد بندیوں پر کام نہیں ہوسکتا، لہذا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.