تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:6

ای سی پی:اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کی مخالفت

آج نیوز - الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقابل اعتبار کمپیوٹر نظام کے ذریعے ووٹ کا حق دینا تباہ کن ہو سکتا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوٴجود الیکشن کمیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کردی ہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ناقابل اعتبار کمپیوٹر نظام کے ذریعے ووٹ کا حق دینا تباہ انتخابی عمل کیلئے تباہ کن ہو سکتا ہے ،کمیشن کے مطابق این لائن نظام کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے،اور جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ انتخابات کی ساکھ متاثر کرسکتا ہے،الیکشن کمیشن نے پندرہ ممالک میں مقیم پینتالیس لاکھ ووٹرز کیلئے ای سسٹم بنایا تھا تاہم کم وقت اور اس حوالے سے باقاعدہ قانون سازی نہ ہونے کے باعث بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے معذرت کرتے ہوئے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.