8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:23
جعلی ڈگری کیس: عاقل شاہ،جاوید ترکئی اورسردار علی ضمانت پر رہا
آج نیوز - جعلی ڈگری اور دوہری شہریت کے الزام میں سزایافتہ سابق وزیرکھیل خیبرپختونخوا عاقل شاہ، سابق رکن اسمبلی جاوید ترکئی اور سردار علی ضمانت پر رہا ہو گئے۔سابق وزیرکھیل خیبرپختونخوا عاقل شاہ اور سردار علی کو جعلی ڈگری کیس میں جیل بھیج دیا گیا تھا جبکہ دوہری شہریت کیس میں سابق رکن اسمبلی جاوید ترکئی بھی جیل میں تھے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے تینوں سابق پار لیمنڑ یرین کی ضمانت منظورکرلی۔ سابق وزیرکھیل خیبرپختونخوا عاقل شاہ اورسردار علی خان کو پانچ پانچ لاکھ روپے میں تین نفری ضمانت جبکہ جاوید ترکئی کی چھ لاکھ روپے میں تین نفری ضمانت منظورکرلی گئی۔آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ان کے اپیلوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔