تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:40

سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر انتقال کرگئیں

آج نیوز - سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر ستاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئیں ،وہ آئرن لیڈی کے نام سے شہرت رکھتی تھیں۔ سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے ترجما ن نے بتایا کہ وہ کئی مہنیوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھیں ،ان کی موت فالج کے باعث ہوئی، مارگیٹ تھیچر کی عمر ستاسی برس تھی۔ان کی موت پر برطانوی ملکہ الزبتھ اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی موت سے برطانیہ ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا۔مارگریٹ تھیچر انیس سو نواسی سے لیکر انیس نوے تک برطانیہ کی وزیراعظم رہیں،مضبوط شخصیت کے باعث انہیں آئرن لیڈی کا خطاب ملا۔وہ تیرا اکتوبر انیس سو پچیس کو مشرقی انگلینڈ میں پیدا ہوئیں، مارگریٹ تھیچر بے نظیر بھٹو کے دور میں پاکستان بھی آئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.