تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:57

غذائی قلت کے شکار افراد کی تعداد 51 فیصد تک پہنچ گئی

آج نیوز - زرعی پیداوار میں کمی کی وجہ سے ملک میں غذائی قلت کے شکار افراد کی تعداد اکیاون فیصد تک پہنچ گئی۔آل پاکستان ایگریکلچر سائنٹسٹس کے مطابق حکومتی عدم توجہی اور غذائی تحفظ کے لئے بروقت اقدامات نہ ہونے سے ملک میں غذائی قلت یا عدم غذائیت کے شکار افراد میں مسلسل ضافہ ہو رہا ہے۔ سال دو ہزار گیارہ تک غذائی قلت کے شکار افراد کی تعداد مجموعی آبادی کے اکیاون فیصد تک پہنچ گئی،، جو پانچ سال پہلے اکیس سے بائیس فیصد تھی، ان افراد کو دن میں تین کے بجائے دو وقت کھانا میسر ہے، اے پی اے ایس کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ان پٹ کاسٹ میں اضافے کی وجہ سے ماہانہ غذائی ضروریات کی مالیت فی کس تین ہزار روپے تک پہنچ گئیں۔ اور اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں اوسطا فی گھرانہ افراد کی تعداد پانچ اعشاریہ پانچ ہے، اس طرح ایک گھرانے کی ماہانہ غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے ساڑھے سولہ ہزار روپے درکار ہیں، جو کہ حکومت کی جانب سے طے کردہ کم از کم نو ہزار روپے آمدنی میں ناممکن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.