8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:3
فیصل آباد ریجن کو 3 دن کیلئے گیس کی فراہمی بحال
آج نیوز - سولہ روز کی بندش کے بعد فیصل آباد ریجن کو تین روز کے لیے گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے،گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے متعدد کارخانے بند ہیں،جبکہ سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لائینیں لگ گئی ہیں۔زمزمہ گیس فیلڈ میں دھماکے سے اڑائی جانیوالی پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل ہونے پر سولہ روز بعد فیصل آباد ریجن کے سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، تاہم گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث ابھی بھی کئی کارخانوں میں مشینیں مکمل طور پر چالو نہں ہوسکیں، صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں،حکومت گیس کی فراہمی کا دورانیہ بڑھا کر ہفتے میں پانچ روز کرے۔دوسری جانب طویل بندش کے بعد گیس کی فراہمی شروع ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز اور عام صارفین نے سکھ کا سانس لیا ہے اور سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔