تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:13

مچھلی کے گوشت کی برآمدات کیلئے ایک سال کی توسیع

آج نیوز - چین نے پاکستان کو مچھلی کے گوشت کی برآمدات کے لئے مزید ایک سال کی توسیع دے دی۔ زرائع کے مطابق یہ توسیع کوالٹی انسپیکٹرز کی منظوری کے بعد دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مچھلی کے گوشت کی پراسیسنگ کے حوالے سے میرین فشریز ڈیپار ٹمنٹ کی رپورٹ کو منظور کرتے ہوئے، چین کی کوالٹی انسپیکشن ایجنسی نے چند تجاویز بھی دی ہیں۔ تاکہ پاکستان میں مچھلی کے گوشت کی پراسیسنگ مزید بہتر ہوسکے۔ واضح رہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر یورپی یونین نے پاکستان سے آبی حیات کی برآمدات پر پابندی عائد کردی تھی، تاہم اب پراسیسنگ کے نظام میں بہتری پر پابندی اٹھنے کے بعد سمندری خوراک کی برآمد میں ایک بار پھر اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.