تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:13

ن لیگ کا دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کھٹائی میں پڑگئی

جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ن کا دوسری جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ن لیگ خیبر پختونخوا اور سندھ میں اتحادی جبکہ پنجاب اوربلوچستان میں عددی اکثریت کے ساتھ حکومتیں بنانا چاہتی ہے۔جبکہ نون لیگ 11اپریل سے اپنی انتخابی مہم کا آغازکرے گی۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کہتے ہیں، کہ جماعتِ اسلامی اور جے یو آئی پنجاب میں زیادہ سیٹوں کا مطالبہ کر رہی ہیں،اِس لئے ڈیڈ لاک برقرارہے،مسلم لیگ ن جماعت اسلامی کے ساتھ سندھ اور خیبر پختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہاں ہے۔ہم خیال گروپ کے بھی کچھ اہم رہنماوٴں کو ایڈجسٹمنٹ کیا جائے گا،تاہم ان کے ساتھ12فیصد والے معاہدے پر عمل ہونا مشکل ہے، ذرائع کاکہناہے کہ دوسری جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے فارمولے طے ہو رہے ہیں۔ نون لیگ 10اپریل تک آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کا انتخاب کر کے 11اپریل سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی جبکہ مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف لیہ، حافظ آباد اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.