تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:23

پنجاب:بجلی کا بحران شدید،شہریوں کی زندگی اجیرن

آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ دورانیہ بڑھ گیا،شہروں میں بارہ گھنٹے اور دیہات میں اٹھارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا۔صوبائی دالحکومت لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے اندرون لاہور،گوالمنڈی،ٹھوکر نیاز بیگ،مزنگ، گلشن راوی،اقبال ٹاون،ساندہ،سوڈیوال،سمن آباد،ٹاؤن شپ،فیصل ٹاؤن،کوٹ لکھپت، قینچی،والٹن، اور اچھرہ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔بجلی کی طویل بندش کے باعث شہر کے زیادہ تر علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔فیصل آباد، سیالکوٹ،گجرات،حافظ آباد، گوجرانوالہ،شیخوپورہ، ملتان،ساہیوال، سرگودھا، مظفر گڑھ، جھنگ، ملکوال،بھکر،میانوالی،رحیم یار خان،اوکاڑہ اور بہاولپور میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے معمولات زندگی درھم برھم اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج کر دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.