تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:23

نگراں حکومت کوالیکشن کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا،منور حسن

جیو نیوز - کوئٹہ…امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کوالیکشن کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا،نگراں حکومت ، آرمی چیف اور تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے ہر ممکن انعقاد کیلئے اقدامات کریں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سید منور حسن کا کہنا تھا کہ نگراں وزیرداخلہ کی جانب سے لوگوں کو ڈرانے کی بجائے پْرامن الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے وہ ایسے بیانات سے گریز کریں جن سے عوام انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشنوں پر نہ آسکیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کے الیکشن کے حوالے سے خدشات دور کیے جائیں، منورحسن کا کہناتھا کراچی اور حیدرآباد میں ایجنسیوں کی مداخلت ختم ہوئی تو صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہے، جبکہ فخرو بھائی کراچی میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کو ممکن نہیں بناسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.