تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:29

سپریم کورٹ: سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کی رپورٹ پیش

آج نیوز - وزارت ہاوٴسنگ نے اسلام آباد میں سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی،،سپریم کورٹ نے مکانوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سول عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرکاری مکانات کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔۔ دوران سماعت سیکریٹری ہاوٴسنگ نے وزارت کی سروے رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں وزارت ہاوٴسنگ کے پاس سترہ ہزار دو سو ستائیس مکانات ہیں۔ پانچ سو بانوے مکانات میں لوگ بغیر الاٹمنٹ کے رہ رہے ، چار سو چوہتر افراد نے مکانات کو کرائے پر دے رکھا ہے جبکہ دو سو دو مکانات میں غیر قانونی قابضین رہائش پذیر ہیں۔۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ سو تیس مکانات بند ہونے کے باعث ان کا سروے نہیں ہو سکا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کتنے مکانات پر پولیس اہلکاروں کا قبضہ ہے ؟ کیا ان کو رہائش فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری نہیں ؟ اس پر سیکریٹری ہاوٴسنگ نے بتایا کہ پولیس کی اپنی کالونی ہے اور ان کو وہیں پررہائش دی جاتی ہے۔ چیف جسٹس نے رپورٹ کو سراہتے ہوئے حکم دیا کہ غیر قانونی قابضین کے خلاف سول عدالتوں میں مقدمات بھجوائے جائیں۔مقدمے کی مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.