تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:43

کراچی:رینجرز کی کارروائی ،متعدد افراد زیرحراست

آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ فائرنگ، پر تشدد واقعات اور ٹریفک حادثے میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔رات گئے سرجانی ٹاون کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کی۔ زرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپے مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب گلستان جوہر کے ایک فلیٹ میں نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ یو پی موڑ کے قریب فائرنگ سے بھی ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سلمان نامی شخص کو زخمی کردیا۔ بفرزون کے علاقے میں کار اور موٹر سائکل کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.