تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:1

پنجاب: پولیس افسران کے تبادلوں کا سلسلہ شروع

آج نیوز - پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے اکتیس ڈی پی اوز اور اٹھارہ ایس ایس پیز کے تقرر اور تبادلے کردیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی او لاہور عملیش خان کو تبدیل کرکے ان کی جگہ خالقداد لک کو تعینات کردیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنزجواد ڈوگر، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار حمید،ایس پی پی آپریشنز رانا عبدالجبار،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرب تعینات۔ عامر ملک کو آر پی او ملتان،عامر ذوالفقار کو او ایس ڈی،ایڈیشنل آئی جی نسیم الزمان کو آر پی او راولپنڈی،ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید کو آر پی او فیصل آباد،ڈی آئی جی سلیم بھٹی کو آر پی او گوجرانوالہ،محمد شہزاد سلطان کو آر پی او ساہیوال تعینات کردیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے انچاس ڈی پی اوز کے بھی تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان میں اکتیس ڈی پی اوز اور اٹھارہ ایس ایس پیز شامل ہیں۔جبکہ آئی جی پنجاب نے لاہور میں تعینات متعدد ایس پیز کے بھی تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.