تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:4

الیکشن ٹریبونل میں مسترد ہونیوالے امیدواروں کی اپیلیں جمع

آج نیوز - پشاورالیکشن ٹریبونل میں الیکشن دو ہزار تیرہ کیلئے مسترد ہونے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے سولہ اپیلیں جمع کرائی گئیں،قومی اسمبلی کے چار اور صوبائی کی گیارہ نشستوں کیلئے امدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل قائم کیا گیا ہے جہاں پر امیدوار اپنے کاغذات کے مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں جمع کروا رہے ہیں،الیکشن ٹریبونل ہائی کورٹ کے تین ججز پر مشتمل ہے جس میں این اے کیلئے جسٹس میاں فصیح الملک، کے پی کیلئے مظہرعالم اور خواتین و اقلیتوں کیلئے مسزجسٹس ارشاد قیصر شامل ہیں،آج پہلے روز سولہ امیدواروں نے اپیلیں جمع کروائیں جن میں این اے دو سے عطیف الرحمان، این اے بیس سے اعظم خان سواتی، این اے چونتیس سے رحمت اللہ، این اے پینتیس سے محمد خان، این اے پینتیس سے محمد ادریس باچا خان، این اے بیالیس سے جاوید اقبال، این اے پینتالیس سے عبدالواحد،جبکہ کے پی چار سے عاقل شاہ، کے پی پانچ سے عطیف الرحمان، کے پی تیس سے بہرام، کے پی تیس سے ناصر خان، کے پی تیس سے یوسف زمان، کے پی انیس سے محمد سجاد خان، کے پی سترہ سے جہانگیر خان، اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر بیگم طاہرہ بخاری، کے پی چھیالیس سے مسز مسرت جان تنولی اور ڈاکٹر فائزہ شامل ہیں،اپیلیں جمع کرانے کا سلسلہ دس اپریل تک جاری رہے گا جس کے بعد سترہ اپریل تک ان اپیلوں پر سماعت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.