8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:1
پشاورمیں کرکٹرعمر گل کے گھر کے باہر راکٹ آگرا،ایک بچی زخمی
جیو نیوز - پشاور …پشاور میں تھانہ پشتخرہ کی حدود عمر گل روڈ پر چار راکٹ گرے ایک راکٹ کرکٹر عمر گل کے گھر کے قریب نہر میں گرا تاہم راکٹ حملوں میں ایک بچی زخمی ہوئی۔ پولیس کے مطابق نا معلوم سمت سے چار راکٹ فائر کیے گئے جو پشاور ائر پورٹ سے ملحقہ عمر گل روڈ پر گرے۔ ایک راکٹ قومی کرکٹر عمر گل کے گھر کے قریب نہر میں جبکہ دوسرا راکٹ قبرستان میں گراتیسرا راکٹ خالی پلاٹ اور چوتھا راکٹ ایک گھر پر گرا جس سے گھرکو معمولی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق راکٹ حملوں میں ایک بچی معمولی زخمی ہوئی۔ راکٹ گرنے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر راکٹ کے ٹکڑے قبضے میں لے لیے۔