تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:14

کوئی طاقت بلوچستان کو ختم نہیں کرسکتی،اختر مینگل

آج نیوز - بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل نے کہا ہے کہ حکومت نے لاپتہ افراد سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہیں کئے توآئندہ بننے والی پارلیمنٹ دوسروں کو مبارک ہو۔ کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراوٴنڈ میں بی این پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اخترمینگل نے کہا کہ چار سال جلاوطنی کی زندگی کسی عذاب سے کم نہ تھی ، کارکنوں کی جدوجہد کے باعث ان کے حوصلے بلند ہوئے ، گزشتہ پانچ سالہ جمہوری دور میں ی بی این پی کو کمزور کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گے، بلوچستان میں جمہوری دورمیں بلوچ نوجوانوں کا اغواء اورلاشیں ہی ملتی رہیں اور حکمراں جمہوریت کے پانچ سال مکمل ہونے پر جشن مناتے رہے ،انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت بلوچستان الیکشن کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،اخترمینگل نے کہا کہ مختلف اداروں کوآزما کردیکھا مگرمایوسیوں کے سواء کچھ نہیں ملا ،انہوں نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت بلوچستان کوختم نہیں کرسکتی، آج کے جلسے سے ثابت ہوا کہ دشمن ناکام ہوچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ کیا آج نگران حکومت انتخابات میں سیکیورٹی کی ضمانت دے سکتی ہے، منتخب جمہوری حکومت پانچ سال میں بلوچستان میں جاری آپریشن کو ختم نہیں کر سکی تو کیا نگراں حکومت کرسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.