8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:23
سنجو بابا کا سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ
آج نیوز - بالی وڈ اسٹار سنجے دت نے سپریم کورٹ میں سزا کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔انیس سو ترانوے میں ممبئی دھماکوں اور غیر قانون اسلحہ رکھنے کے الزام سنجے دت کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔وہ اٹھارہ مہینے پہلے ہی جیل میں سزا بھگت چکے ہیں اور اب ان کو مزید تین سال چھ ماہ جیل میں گزارنے ہیں لیکن اب سنجو بابا نے سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ اپیل ان کی نئی دہلی کی ایک قانونی مشیروں کی ٹیم نے تیار کی ہے اور آئندہ دودنوں میں یہ اپیل دائر کردی جائے گی ۔سنجے نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ معافی کیلئے درخواست نہیں کرینگے اور عدالتی احکامات کے مطابق حکام کے سامنے خود کو پیش کردینگے۔