8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:33
ایس ایس جی سی کے واجبات79 ارب روپے سے تجاوز
آج نیوز - سوئی سدرن گیس کمپنی کے مجموعی واجبات کی مالیت اناسی ارب روپے سے تجاوز کرگئی، پانچ بڑے صنعتی اداروں پر چونسٹھ ارب روپے واجب الادا ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کی فہرست جاری کردی۔ ای ایس جی سی کے مجموعی واجبات اناسی ارب روپے سے بڑھ گئے، کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان اداروں کے لئے گیس فراہمی منقطع کرنا شروع کر دی۔ ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی پر چھالیس ارب روپے، پاکستان استیل ملز پر تیرہ ارب تینتالسی کروڑ روپے ، واپڈا پر تین ارب اٹھائیس کروڑ روپے ، ڈی ایچ اے ڈی سیلینیشن پلانٹ پر ایک ارب سولہ کرور روپے اور حبیب اللی کوسٹل پاور پر اکہتر کروڑ روپے واجبات ہیں۔ جبکہ صنعتی صارفین پر بتیس کروڑ روپے، حکومتی اداروں پر پانچ کروڑ چھیاستھ لاکھ روپے، کمرشل صارفین پر ایک کروڑ سڑستھ لاکھ روپے اور گھریلو صارفین پر ایک کروڑ اکتالیس لاکھ روپے واجبات ہیں۔